• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز اسکواش ایونٹ: پاکستان کا شاندار آغاز، اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جاپان مین جار ی ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان کا آغاز شاندار رہا ہے جہاں 5 میں سے 3 میچز جیت کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ 

مکسڈ ڈبل ایونٹ میں ​محمد عاصم خان اور مہوش علی نے نیپال کے بپانا بلون اور ارہنت سمہا کو 0-2 سے، ​مینز سنگلز میں محمد اشہب عرفان نے لبنان کے جیسن کرم کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے جبکہ دیا​نور زمان نے فلپائن کے وین ایرو اینجلو کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کردیا۔ 

دوسری جانب ویمنز سنگلز میں پاکستان کی مہنور علی اور ثنا بہادر کو بالترتیب سنگاپور اور ایران کے کھلاڑیوں سے شکست ہوگئی۔ 

پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کا مکسڈ ڈبلز میں ہانگ کانگ کے خلاف اہم مقابلہ کل ہوگا۔ ​مکسڈ ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں محمد عاصم خان اور مہوش علی کا سامنا میزبان جاپان کی جوڑی سے ہوگا۔

​مینز سنگلز راؤنڈ آف 16 میں نور زمان کا مقابلہ کویت کے عمار التمیمی سے، جبکہ اشہب عرفان سعودی عرب کے محمد الناصفان کا سامنا کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید