پشاور کے عمرہ زائرین کےلیے بھی ویکسی نیشن کے بغیر سفری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پشاور سے عمرہ زائرین اور سعودی وزٹ ویزا کے مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
فوکل پرس غلام مرتضیٰ شاہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے عمرہ زائرین پر 15 اکتوبر سے ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔ پشاور کے عمرہ زائرین 14 اکتوبر تک ویکسی نیشن کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے سول سرجن آفس پشاور میں ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں خواتین اور مردوں کے 20 کاؤنٹر بنادیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹر میں نادرا کے دو سہولت سینٹر بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ شہری سفر سے کم از کم 10 دن قبل ویکسی نیشن کروالیں۔
ادھر کراچی میں عمرہ زائرین کو ویکسی نیشن کے بغیر 10 اکتوبر تک سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
فوکل پرسن ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے کہا ہے کہ عازمین عمرہ کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کیلئے ویکسی نیشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں 5 نادرا سہولت سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں۔
فوکل پرسن نے کہا کہ جیکب لائن ڈسپنسری میں اگلے ہفتے ویکسی نیشن شروع ہوگی۔