• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کی ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، ملک نور اعوان

پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی کے درمیان ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم ملاقات سے پاکستان اور جاپان کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنی دانشمندانہ سفارت کاری، وسیع تجربے اور مؤثر قیادت کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی امن، دہشت گردی کے خلاف تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، معدنی وسائل اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال انتہائی خوش آئند ہے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ آئندہ سال پاک جاپان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوسکتی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کو تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم، ہنرمند افرادی قوت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) جاپان اس مثبت سفارتی پیش رفت کا بھرپور خیرمقدم کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید