• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر ڈبل کیبن میں سوار شخص اور سیکیورٹی گارڈ کا تشدد

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں آن  لائن ٹیکسی ڈرائیور پر ڈبل کیبن میں سوار شخص اور اس کے سیکیورٹی گارڈ کے تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گاڑی میں سوار شخص، اس کے سیکیورٹی گارڈ نے تشدد کیا، متاثرہ شہری نے تھانا کورنگی صنعتی ایریا میں درخواست جمع کروا دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست وصول کرلی گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔

ویڈیو میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی سے ڈبل کیبن گاڑی ٹکرائی، گاڑی میں موجود شخص سے بات کرنے کے دوران بدتمیزی کی، ڈبل کیبن میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے شہری پر اپنے اسلحے سے تشدد کیا، ویڈیو میں سیکیورٹی گارڈ نے فرار کے وقت فائرنگ بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید