• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان آغا ٹی ٹوئینٹی کی کپتانی سے فارغ، صاحبزادہ فرحان مستقل کپتان ہوں گے

کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے سلمان علی آغا کو مستقل طور پر ٹی ٹوئینٹی کی کپتانی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو مستقل یہ ذمے داری سونپی جائے گی۔ ورلڈ کپ کے لئے طویل پلاننگ کی جارہی ہے۔ایشین گیمز کے بعد سری لنکا کی ہوم سیریز میں بھی وہی قیادت کریں گے۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان آغا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں کپتانی بچانا مشکلٗ ہے۔لاہور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی صاحبزادہ فرحان کے کپتان برقرار رہنے کاقوی امکان ہے۔ چند ماہ قبل صاحبزادہ فرحان کو ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کا کپتان بنایا گیا تھا۔ہیڈ کوچ فرحان کو کپتان برقرار رکھنے کے حق میں ہیں اسی دوران ان کی ایشین گیمز میں کپتانی اور بیٹنگ کا بغور جائزہ لیا جائے گا ،حتمی فیصلہ ایشین گیمز کے بعد کپتانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ سنئیرزفخر زمان کی واپسی ہوگی ۔شاہین آفریدی اور حارث کی واپسی کا امکان نہیں ،2028 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے کا طویل المعیاد منصوبہ ہے ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچ9 ، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید