• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا اے آئی کو محفوظ بنانے کیلئے عالمی تعاون پر زور

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ تعاون، اصولوں اور حفاظتی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ اے آئی بے پناہ فوائد کا ذریعہ بن سکتی ہے، تاہم اس سے وابستہ خطرات بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ہو گی۔

اینڈی برنہم کا کہنا ہے کہ روس نے ماضی میں برطانوی اداروں اور معاشرے میں انتشار پیدا کرنے کے لیے ڈس انفارمیشن مہم چلائی جبکہ 2019ء کے برطانوی عام انتخابات میں روسی مداخلت کے شواہد بھی موجود ہیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت مستقبل میں ایسے خطرات کو کئی گنا بڑھا سکتی ہے، اس لیے برطانیہ کو ان چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ روسی سائبر حملوں اور گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے سینٹر فار انفارمیشن ڈیفنس قائم کیا جا رہا ہے، جو قومی سلامتی اور معلوماتی تحفظ کو مزید مضبوط بنائے گا۔

اینڈی برنم نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ آئندہ سال جی 20 کی صدارت کے دوران مصنوعی ذہانت کی محفوظ، ذمے دارانہ اور مؤثر ترقی کو اپنی مرکزی ترجیح بنائے گا تا کہ اس شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید