• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش ایشین ٹرسٹ کی پاکستان میں ذہنی امراض کے علاج کیلئے ایک اور شراکت قائم

لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ) برٹش ایشین ٹرسٹ کی پاکستان میں ذہنی امراض کے علاج کیلئے ایک اور شراکت قائم ، بادشاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ نے برطانیہ اور یورپ کے سب سے بڑے حلال گوشت سپلائر طارق حلال میٹس کے ساتھ ایک اہم شراکت داری قائم کی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی، خدمات اور علاج تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ٹرسٹ کی کوششوں میں معاونت کرنا ہے،پاکستان میں بادشاہ چارلس کی اس فلاحی تنظیم کا میڈیا پارٹنر جنگ اور جیو گروپ ہے، اس شراکت داری کا اعلان برٹش ایشین ٹرسٹ کے وائس چیئر، آصف رنگون والا سی بی ای اور طارق حلال میٹس کے بانی و چیئرمین، طارق شیخ نے رنگون والا کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا، تقریب میں بادشاہ کی فلاحی تنظیم کے مختلف نمائندوں کے علاوہ طارق حلال میٹس کے سینئر عہدیدار اور طارق شیخ کی بیٹی طاہرہ شیخ بھی شریک ہوئیں۔

اہم خبریں سے مزید