• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کو گزشتہ روز شہریوں نے ڈکیتی کے دوران پکڑا تھا، جسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ اس نے پولیس اہلکار کا پستول چھین کر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہو گیا، تاہم جوابی فائرنگ میں ڈاکو مارا گیا۔

ہلاک ہونے والا ڈاکو متعدد ڈکیتی اور دورانِ ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق اور دکان کا ملازم زخمی ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید