• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ فونز ہمیشہ مستطیل ہی کیوں ہوتے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

متعدد موبائل کمپنیوں کی جانب سے فولڈ ایبل یا فلپ فونز تیار کیے جا رہے ہیں۔

ڈیزائن کی بات کریں تو آئی فون ہو یا پھر کوئی بھی دوسرا اسمارٹ فون ہو، سب کا ڈھانچہ ہمیشہ ایک جیسا یعنی مستطیل ہی ہوتا ہے۔

آج بھی دنیا میں اس طرح کے ڈیزائن کے اسمارٹ فونز کا غلبہ ہے، جس کے چاروں کونے گول ہوتے ہیں اور اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال بھی کبھی نہ کبھی تو آیا ہو گا کہ آخر اسمارٹ فون کا ڈھانچہ مستطیل ہی کیوں ہوتا ہے؟

اسمارٹ فون کا ڈھانچہ مستطیل ہونے کی ایک وجہ تو اس کا ڈسپلے ہے کیونکہ جب سے اسمارٹ فون ایجاد ہوا ہے تب سے اس کی اسکرین ایسی ہی ہے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ لمبے اور پتلے مستطیل فون آسانی سے جیب یا بیگ میں رکھے جا سکتے ہیں۔

ایک اور وجہ یہ ہے کہ مستطیل ڈیزائن کی بدولت ہمارے ہاتھوں کی گرفت ان ڈیوائسز پر مضبوط ہوتی ہے۔

علاوہ ازیں فون کے اندر موجود بیٹری بھی پتلی اور مستطیل ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی اسمارٹ فونز کے اس ڈیزائن میں تبدیلی کا امکان نہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید