• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: خاتون پر سابق شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کر کے دونوں پیر کاٹ دیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں خاتون پر سابق شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کےاس کے دونوں پیر کاٹ دیے۔

خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زہرہ بی بی بس کے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھی کے اس کے سابق شوہر منیر نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اس کے دونوں پیر کاٹ دیے۔

ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون ایک بسکٹ فیکٹری میں کام کرتی ہے، ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کے اس نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔

قومی خبریں سے مزید