بہاولپور میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ احمد پور شرقیہ میں پیش آیا، متاثرہ شخص کو اسپتال ممتقل کر دیا گیا ہے۔
تیزاب سے خاتون کے سوتیلے بیٹے بھی معمولی زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔