• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض ہارٹ اٹیک فالج اورقبل از وقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں۔

جنرل پریکٹیشنرز سے زیر علاج مریضوں میں سے صرف آدھے ہی اس پر قابو پانے میں کامیاب رہتے ہیں۔ محققین نے مستقبل کے ہیلتھ پروگرام میں اندراج شدہ 1.4 ملین لوگوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

دوران تحقیق انکشاف ہوا کہ انگلینڈ میں ایک تہائی سے زیادہ بالغ افراد ہائی بلڈ پریشر سے نبرد آزما ہیں، ان میں سے 59 فیصد اپنی حالت سے لاعلم ہیں۔ 

فیوچر ہیلتھ برطانیہ کا سب سے بڑا ہیلتھ ریسرچ پروگرام ہے جس کے ماہرین پر امید ہیں کہ مستقل میں اس بیماری کی روک تھام اور نئے طریقہ علاج میں مدد ملے گی۔

بی ایم جے پبلک ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں 2022 اور 2025 کے درمیان اندراج شدہ لوگوں پر نظر ڈالی گئی جن کا ہائی بلڈ پریشر 90/140 یا اس سے زیادہ اور وہ بلڈ پریشر کو کم کرنے والی ادویات لیتے رہے۔ خواتین کے مقابلے مردوں میں تقریباً 50 فیصد ہائی بلڈ پریشر زیادہ عام تھا۔

مصنفین نے کہا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسی لینس (نائس) کے موجودہ رہنما خطوط کا مطلب ہے کہ ہائی بلڈ پریشر والے بہت سے لوگوں کا علاج نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ان کا بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے۔

صحت سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید