• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، سی ٹی ڈی کی تحقیقات جاری

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 18 ستمبر کو کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز پر خودکش دھماکے سے متعلق محکمۂ انسداد دہشت گردی کی تفتیشی ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گرد پولیس لائنز تک بارود سے بھری گاڑی اور رکشہ استعمال کر کے پہنچے، خودکش بمبار رکشے جبکہ 2 دہشت گرد موٹرسائیکل پر پولیس لائنز تک پہنچے۔

حکام کے مطابق دہشت گرد حملے کے لیے آئی ای ڈیز، دستی بم اور بھاری اسلحہ ساتھ لائے تھے، جبکہ واردات سے قبل پولیس لائنز کی کئی بار ریکی بھی کی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق واردات میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، سہولت کاروں میں مکان دینے والے اور پولیس لائنز تک رسائی ممکن بنانے والے افراد شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق کچھ اہم شواہد فارنزک کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید