• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ملک منیر اقبال چنڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک منیر اقبال چنڑ کو این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عوام کے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار ہے، بہاولپور کے عوام نے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کرکے اپنے نمائندے کا انتخاب کیا۔

وزیراعظم نے ملک منیر اقبال چنڑ کے بھائی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کو بھی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک منیر اقبال کے والد ملک محمد اقبال چنڑ نے قائد نواز شریف کے ساتھ طویل عرصہ پارٹی سے وفاداری نبھائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم نے مسلم لیگ ن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کے صاحبزادے کی کامیابی اسی وفاداری اور عوامی خدمت کے تسلسل کی عکاس ہے۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 168 کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک اقبال چنڑ 79 ہزار 306 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی خبریں سے مزید