• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این 168 میں ضمنی انتخاب، پولنگ اسٹیشنز سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 5 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ کے مطابق ن لیگ کے ملک اقبال چنڑ 1 ہزار 86 ووٹ لے پہلے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 482 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضمنی الیکشن کےلیے پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوگیا۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران مخالف امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

ن لیگی امیدوار کے حامیوں نے مخالف امیدوار کے حامی پر جعلی ووٹ کاسٹ کروانے کا الزام بھی لگایا۔

قومی اسمبلی کے اس حلقے میں ضمنی الیکشن ن لیگی رہنما ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید