• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کی شہزادی ایمان 30 برس کی ہو گئیں، شاہ اور ملکہ کے محبت بھرے پیغامات

شہزادی ایمان — فائل فوٹو
شہزادی ایمان — فائل فوٹو

اردن کی شہزادی ایمان 30 برس کی ہو گئیں، شاہی خاندان ان کی زندگی کے اس اہم سنگِ میل کو محبت اور گرم جوشی کے ساتھ منا رہا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملکہ رانیہ نے اپنی صاحبزادی شہزادی ایمان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

ملکہ رانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 27 ستمبر کو بیٹی کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، میری سب سے پیاری ایمان، 3 خوب صورت بیٹیوں کی ماں لیکن ہمیشہ میری وہی پیاری سی بیٹی رہو گی۔

دوسری جانب اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے بھی شاہی ہاشمی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادی ایمان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادی ایمان بنتِ عبداللّٰہ دوم کو ان کی سالگرہ پر دلی نیک تمنائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی ایمان کی 30 ویں سالگرہ ان کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے، اس دوران وہ شاہی خاندان کی بیٹی سے ایک اہلیہ اور 3 بچوں کی ماں بننے کے سفر سے گزر چکی ہیں۔


اپنے والدین اور بڑے بھائی ولی عہد حسین کے برعکس ایمان نے زیادہ تر نجی زندگی کو ترجیح دی ہے اور خود کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید