• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن کی ملکہ رانیہ کی دادی کے بعد اب جلد نانی بننے کی تصدیق

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اردن کی ملکہ رانیہ دادی بننے کے بعد اب جلد نانی بننے پر بے حد خوش ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ملکہ رانیہ عبداللّٰہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی 28 سالہ ایمان بنت عبداللّٰہ اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ ملکہ رانیہ نے لکھا کہ یہ دونوں ہی میرے دل میں بہت قیمتی ہیں مگر آنے والا سب سے قیمتی ہے، اللّٰہ تعالیٰ خیریت کا معاملہ فرمائے۔

ملکہ رانیہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے ناصرف بہت پسند کیا ہے بلکہ ان کے اور ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایمان بنتِ عبداللّٰہ ملکہ رانیہ اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ کی دوسری اولاد اور سب سے بڑی بیٹی ہیں۔

اردن کے فرماں رواں شاہ عبداللّٰہ الثانی بن الحسین کی بیٹی شہزادی ایمان کی شادی مارچ 2023ء میں یونانی نژاد کاروباری شخصیت جمیل الیگزینڈر سے ہوئی تھی۔

وہ 1994ء میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پیدا ہوئے تھے۔

جمیل نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ امریکا کے شہر نیویارک میں مالیاتی سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2024ء میں اردن کے شاہی دفتر کی جانب سے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ اور شہزادی رجوہ الحسین کے ہاں بیٹی کی ولادت کا اعلان کیا گیا تھا جس کا نام ایمان رکھا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید