• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

ایشین گیمز 2026ء میں پاکستان نے عمان کی ہاکی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ہاف ٹائم پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی، پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

سفیان خان نے 2، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔

پاکستان نے پول کے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔

پاکستان نے 5 میچز میں 28 گول کیے جبکہ 8 گول پاکستان کے خلاف ہوئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید