• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کی موسیاد انٹرنیشنل ایکسپو 2029 پاکستان میں کرانے کی پیشکش

کراچی ( سہیل افضل ) پاک انٹرنیشنل بزنس فورم پاکستان نےمسلم ممالک کی نمائش، موسیاد انٹرنیشنل ایکسپو 2029 ،پاکستان میں منعقد کرنے کی پیشکش کر دی ،انٹرنیشنل بزنس آئی بی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی پیشکش پر آمادگی کا اظہار ،یہ پیشکش ترکی کے شہر استنبول میں 21ویں موسیاد انٹرنیشنل ایکسپو کے اختتام پر نمائش میں شریک پی آئی بی ایف کراچی کے صدر سہیل عزیز اور جنرل سیکرٹری محمد عامر رفیع کی قیادت میں شریک وفد نے کی ،جس کا اجلاس میں خیر مقدم کیا گیا ،پاک انٹرنیشنل بزنس فورم کی جانب سے دوسال بعد نمایش کی میزبانی کی پیشکش پر گرمجوشی سے غور کیا گیا ہے ،تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ اس بارے میں باقاعدہ اجلاس میں متوقع ہے ذرائع کے مطابق استنبول میں انٹرنیشنل بزنس فورم(آئی بی ایف) کی 29 ویں سالانہ کانفرنس کے دوران اگلی نمایشوں کی میزبانی کا معاملہ بھی زیر غور آیا، حسب روایت ایک سال ترکی اور ایک سال ترکی سے باہر یہ بین الاقوامی نمایش "موسیاد" منعقد ہوتی ہے ،آئندہ برس شام کی باری ہے جبکہ 2028 میں پھر ترکی میں ہوگی،جس میں پاکستان کی پیشکش پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا،واضح رہے کہ1995 میں پاکستان میں پہلی آئی بی ایف نمایش ہوئی تھی جس کا افتتاح صدر فاروق لغاری نے کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید