• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ کی خوراک میں کیا کچھ شامل؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آ گئیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوراک اور روز مرہ معمول ہمیشہ سے عوامی دلچسپی کا موضوع رہے ہیں۔

ٹرمپ کی خوراک میں فاسٹ فوڈ، برگر، فرائیڈ چکن اور ڈائٹ کولڈ ڈرنک نمایاں طور پر شامل رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے نجی طیارے میں معروف برانڈز کے برگر، فرائیڈ چکن، پیزا اور ڈائٹ کولڈ ڈرنک کو ان کے اہم کھانوں کے طور پر رکھا جاتا ہے۔

 ٹرمپ کو نجی طیارے میں فرائیڈ چکن، برگر اور فرائز سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ ایک دن میں 12 کین تک ڈائٹ کولڈ ڈرنک کے پیا کرتے تھے، وائٹ ہاؤس میں ان کی میز پر ایک بٹن بھی موجود تھا جس کے ذریعے وہ نئی ڈائٹ کولڈ ڈرنک منگوا سکتے تھے۔

ٹرمپ نے ماضی میں ورزش سے زیادہ دلچسپی نہ ہونے کا اظہار بھی کیا ہے اور ایک موقع پر بتایا تھا کہ میں زیادہ سے زیادہ تقریباً 1 منٹ روزانہ ورزش کرتا ہوں۔

ان کے سابق معالج رونی جیکسن کے مطابق ٹرمپ عام طور پر رات میں تقریباً 4 سے 5 گھنٹے سوتے ہیں۔

ٹرمپ نے خود بھی بتایا ہے کہ میں عموماً رات 1 بجے سوتا اور صبح 5 بجے اٹھ جاتا ہوں، جس کے بعد اخبارات پڑھتا، ٹی وی دیکھتا اور کھانا کھاتا ہوں۔

ٹرمپ ماضی میں نیند کو ’محدود وسیلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ میں آرام کے بجائے اپنی توانائی کام پر صرف کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے پہلے اور دوسرے صدارتی دور کے درمیان ان کے وزن میں بھی کمی آئی اور طبی رپورٹ میں ان کا وزن 244 پاؤنڈ سے کم ہو کر 224 پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید