• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پتہ نہیں وہ کیسے زندہ ہیں‘، امریکی وزیر صحت کا ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشاف

امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوراک غیر معمولی ہے، وہ فاسٹ فوڈ، مٹھائیوں اور ڈائٹ کولڈرنکس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں کینیڈی نے انکشاف کیا کہ سفر کے دوران ٹرمپ بین الاقوامی نامور فوڈ کمپنیوں کا کھانا اس لیے کھاتے ہیں کہ وہ اسے محفوظ سمجھتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اتنا جنک فوڈ استعمال کرنے کے باوجود ٹرمپ نہایت متحرک ہیں اور ’یہ سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیسے اتنے صحت مند ہیں اور زندہ ہیں۔‘

امریکی وزیرِ صحت کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجموعی صحت بہترین ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال جون میں 80 برس کے ہو جائیں گے اور وہ امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں۔

گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس نے بتایا تھا کہ ٹرمپ کے ایم آر آئی اور دیگر طبی معائنے نارمل ہیں اور ان کا دل صحت مند ہے۔ 

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے دائیں ہاتھ پر نظر آنے والے نیلے نشان کو اسپرین کے استعمال کا سبب قرار دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید