خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سہیل آفریدی کا مزید وزیرِ اعلیٰ رہنا صوبے کے لیے نقصان دہ ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ گورنر راج آئینی راستہ ہے، حالات کے مطابق فیصلہ ہو سکتا ہے، ان ہاؤس تبدیلی مثبت پیش رفت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت جب چاہے گورنر راج نافذ ہو سکتا ہے، سہیل آفریدی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے بجائے دہشت گردوں کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کے مطابق امیر مقام نے موجودہ صورتِ حال میں ہم خیال پارٹیز کی کانفرنس بلانے کی تجویز دی اور صوبے کی صورتِ حال پر مشترکہ حکمتِ عملی بنانے پر زور دیا۔