• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو کسی صورت نااہل نہیں کیا جا سکتا، سہیل آفریدی کا متبادل لانے کے لیے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے اور سہیل کے متبادل کی تلاش سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 اکتوبر لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید