بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر حسین مہدی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
پروفیسر حسین مہدی کا کہنا ہے کہ سیاسی اور جرائم پیشہ عناصر کے دباؤ میں کام نہیں کرسکتا۔ متعدد بار حکومت سندھ کو تحفظات سے آگاہ کیا۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں گھوسٹ ملازمین اور ہراسانی میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی استعفے کی وجہ بنی۔
ذرائع نے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر کو ہراسانی کے الزام لگا کر نکلنے کی دھمکی دی گئی۔