رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے انعقاد اور نتائج کے پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط تحریر کیا جس میں کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے معاملے پر آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔
کراچی سے جاری اپنے خط میں رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری نے کہا کہ امتحان میں مبینہ بےضابطگیوں کی تحقیقات کی جائیں اور پرچوں کی چیکنگ و اسکیننگ کا عمل جانچا جائے۔
انھوں نے کہا جوابی کاپیوں اور او ایم آر شیٹس کے نمونے دوبارہ چیک کیے جائیں۔ امیدواروں کی شکایات اور تضادات کی تحقیقات کی جائیں، ایم ڈی کیٹ کے مکمل امتحانی عمل کا آڈٹ کرایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ امتحان برٹش کونسل اور آغا خان بورڈ کے تحت کرایا جائے۔