سینئر وکیل احسن بھون نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔
متن کے مطابق نوٹس جھوٹے اور شدید ہتک آمیز الزامات کے نتیجے میں بھیجا جا رہا ہے۔
نوٹس متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے احسن بھون کی تعلیمی قابلیت اور وکالت کے بارے میں الزامات عائد کیے ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے ایسے دعوے بھی کیے جو براہ راست احسن بھون پر حملہ ہیں، نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ کیپٹن صفدر 7 دن کے اندر بلا مشروط معافی مانگیں۔