• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا، محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی میں وزازت داخلہ کی ایک عمارت کا معائنہ کر رہے ہیں (ویڈیو گریب)۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی میں وزازت داخلہ کی ایک عمارت کا معائنہ کر رہے ہیں (ویڈیو گریب)۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر وزارت داخلہ کے دفتر کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا، گرینڈ خدمت مرکز میں وزارت داخلہ کے تمام اداروں کے کاؤنٹرز ہوں گے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو ایک چھت تلے پاسپورٹ، شناختی کارڈ و دیگر سہولتیں ملیں گی۔ 

اس حوالے سے ان کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے 10 روز میں خدمت مرکز کا ماسٹر پلان طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ ماسٹر پلان تمام ضروری تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید