کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے دو گول کے خسارے کے بعد واپسی کرتے ہوئے فیفا آسیان کپ میں فلپائن کے خلاف میچ 2-2 سے برابر کرکے ٹورنامنٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا۔ پہلے میچ میں تھائی لینڈ سے شکست ہوئی تھی ۔ ایونٹ میں تھائی لینڈ دو میچوں میں کامیابی کے ساتھ چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بانڈونگ انڈونیشیا میں فلپائن کو سینڈرو ریز نے برتری دلائی جسے بیورن نے پینلٹی پر گول کرکے ڈبل کردیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم چھائی رہی علی اکبر نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول اسکور کیا جب کہ عبدالصمد ارشد نے دوسرا گول کرکےمیچ برابر کردیا۔