• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے جنسی استحصال کے جرم میں سابق اسنوکر چیمپئن کو سزا

کراچی (عبدالماجدبھٹی) اسکاٹ لینڈ کے سابق عالمی اسنوکر چیمپئن گریم ڈاٹ کو ایک لڑکے اور لڑکی کے جنسی استحصال کے جرم میں ’’خطرناک فرد‘‘ قرار دیتے ہوئے سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جج نے ان کے جرائم کو ’’گرومنگ‘‘ (بچوں کو جنسی استحصال کیلئے تیار کرنے) کی واضح علامات کا حامل قرار دیا ۔ اگست میں سماعت کے بعد49 سالہ ڈاٹ کو ایک لڑکی اور ایک لڑکے کے ساتھ فحش نوعیت کا رویہ اختیار کرنے کے دو الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا ، دونوں بچوں کی عمریں اس وقت تقریباً 10 سال تھیں۔

اسپورٹس سے مزید