ٹوکیو(عرفان صدیقی)ناگویا میں ارشد ندیم کو لینے کوئی نہ پہنچا، ٹوکیو میں پُرجوش استقبال۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں تمغے سے محروم رہنے والے پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ناگویا سے روانگی کے موقع پر ناخوشگوار صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا۔ ارشد ندیم اور ان کے مینیجر سلمان اقبال بٹ کے مطابق مقامی کمیونٹی کے بعض افراد نے صبح آٹھ بجے انہیں بلیٹ ٹرین اسٹیشن پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔