لکی مروت کے علاقے سلیمان خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے زخمی دونوں افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سلیمان خیل میں فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری واقعے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔