پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا نوٹس موصول ہونے کی تصدیق ان کے قریبی ذرائع نے کر دی ہے۔
محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے لاہور طلب کیا گیا ہے، کرکٹر کو یہ دوسرا نوٹس ان کے گھر کے ایڈریس پر موصول ہوا ہے۔
محمد رضوان کو موبائل کی فارنزک کے لیے این سی سی آئی اے نے طلب کیا ہے۔
اس حوالے سے کرکٹر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے میں پیش ہوں گے۔
این سی سی آئی اے کے نوٹس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آپ سے ضبط شدہ موبائل کا انالیسز اور فارنزک کرنا ہے۔
دوسری جانب رضوان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ الزامات کی تفصیلات نوٹس میں فراہم نہیں کی گئیں، این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا جواب موصول نہیں ہوا۔