• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پرائیویٹ آرگنائزر فارم ہاؤس سے موبائل فونز لے کر فرار ہوگیا

کراچی میں گڈاپ کے ایک فارم ہاؤس سے پرائیویٹ آرگنائزر متعدد افراد کے موبائل فونز لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایونٹ کی ویڈیو بنانے پر پابندی کا کہہ کر موبائل فونز لیے گئے تھے، متاثرین میں زیادہ تر لڑکیاں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فارم ہاؤس کے منیجر کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

فارم ہاؤس کے مینجر ارشد انصاری نے کہا کہ دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک کی بکنگ کرائی گئی تھی، 50 سے 52 لڑکیاں اور دیگر اسٹاف کا بتایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان نے فون کیا تھا اور وقاص بکنگ کے لیے آیا تھا، ہمیں بتایا گیا کہ لڑکیوں کے انٹرویو کیے جائیں گے، 5 بجے ادائیگی کا کہا گیا تھا جب ادائیگی نہیں ہوئی تو سلمان کو فون کیا۔

ارشد انصاری نے یہ بھی کہا کہ سلمان نے کہا کہ کچھ ہی دیر میں فارم ہاوس پہنچ رہا ہوں، 6 بجے کے قریب پتا چلا کہ سلمان موبائل فونز لے کر فرار ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید