• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، پاکستانی گائنا کالوجسٹ کا روبوٹک سرجری میں اعزاز، 400 آپریشن مکمل

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) برطانوی پاکستانی کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اور روبوٹک سرجن ڈاکٹر عامر رضا نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 400 سے زائد کامیاب آپریشنز مکمل کر لیے۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان سے فارغ التحصیل ڈاکٹر عامر رضا لندن کے کروم ویل اسپتال میں اینڈومیٹریوسس اور روبوٹک سرجری کے لیڈ کنسلٹنٹ ہیں، جہاں انکی سربراہی میں قائم پروگرام نے سنگل پورٹ روبوٹک سرجری کو پیچیدہ اینڈومیٹریوسس کے علاج تک وسعت دی ہے۔ ڈاکٹر عامر رضا نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ روایتی ملٹی پورٹ روبوٹک سرجری میں پیٹ پر متعدد چیرا لگائے جاتے ہیں، جبکہ سنگل پورٹ طریقۂ کار میں کیمرا اور متعدد روبوٹک آلات پیٹ میں ایک ہی داخلی راستے سے داخل کیے جاتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید