راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
کیس کی سماعت کے موقع پر کیس کا فیصلہ بغیر کارروائی کے مؤخر کر دیا گیا۔
علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 9 اکتوبر تک مؤخر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے 22 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔