نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا پُرامن احتجاج آئینی، قانونی و جمہوری حق ہے۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عوام کو ریلیف دینے کے اقدام کی پاسداری کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پیٹرولیم مصنوعات پر مسلط بھتہ لیوی ٹیکس ختم کریں، بجلی کی قیمت میں کمی کریں۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا سپر لانگ مارچ ملتان سے اسلام آباد کی طرف چلے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قومی سیاسی مذاکرات سے جمہوری تقدس قائم ہو گا۔