• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینٹل ہیلتھ نیشنل سیکیورٹی ایشو ہے: مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مینٹل ہیلتھ نیشنل سیکیورٹی ایشو ہے، ہمیں مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

گلوبل مینٹل ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ذہنی صحت کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، ذہنی صحت کا بحران تشویشناک صورتِ حال اختیار کر چکا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کا مسئلہ معیشت اور قومی سلامتی سے جڑا ہے، آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کونسلر سے وزیرِ اعظم تک ہر سطح پر ذہنی صحت کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

صحت سے مزید