• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چل سکتا: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال---فائل فوٹو
مصطفیٰ کمال---فائل فوٹو 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چل سکتا۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال سے پاکستان قبائل موومنٹ کے عہدیداران نے ملاقات   کی۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 18 سال سے کراچی اور حیدرآباد کے عوام پر ظلم کر رہی ہے، 18ویں ترمیم نے ملک کو 4 آزاد صوبوں میں تقسیم کر دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان قبائل موومنٹ کے صدر عبدالرحمٰن نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام پاکستان کے حق میں ہے، اگر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کال دے تو کراچی کے پشتون ساتھ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید