وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے زیرکنٹرول علاقوں میں فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
پاکستان نے فضائی اور ڈرون حملوں کے ذریعے دو مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور کیمپوں کو مکمل تباہ کر دیا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور کیمپوں میں ذخیرہ کیے گئے اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔
وزارت اطلاعات نے افغانستان میں دو مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی، جس کے مطابق ڈرونز اور طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
کیمپوں اور پناہ گاہوں پر کی گئی ٹارگٹڈ اور جامع فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا۔