کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں ریبیز سے مزید دو بچے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد رواں سال صوبے میں ریبیز سے جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی۔ انڈس اسپتال حکام کے مطابق 6 سالہ ابیہہ دختر نعمان، جو ایئرپورٹ روڈ لطیف آباد ضلع حیدرآباد کی رہائشی تھی، جبکہ 4 سالہ وقار ولد سلطان، گاؤں راضی خان ضلع دادو کا رہائشی ریبیز کا شکار ہوکر انڈس اسپتال کراچی لائے گئے تھے۔