جنیوا( سعید نیازی) بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کیخلاف امتیازی سلوک پر نئی رپورٹ جاری، بھارت میں تقریباً 20کروڑ مسلمانوں کو، فرقہ وارانہ تشدد سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےجاری تریسٹھویں اجلاس کے دوارن ایریٹ اکیڈمی جنیوا کی طرف سے جنیوا سنٹر فار سیکیورٹی پالیسی کے اندر ایک سائیڈ ایونٹ منعقد ہوا جس میں بھارت سرکار کی مسلمانوں کے خلاف منظم امتیاز، ریاستی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایک نئی تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر کے اس پر بحث کی گئی۔