اپنے برجستہ چٹکلوں سے شائقین کو لوٹ پوٹ کر دینے والے مزاح کے شہنشاہ، اسٹینڈ اپ کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے آج 5 برس بیت گئے۔
پاکستانی مشہور تھیٹر، اسٹیج، فلم اور ٹی وی اداکار عمر شریف کی بنیادی وجہ شہرت مزاحیہ اسٹیج ڈرامے ہیں، ان کے فقرے آج بھی سامعین کے لبوں پر مُسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔
لیجنڈری کامیڈین و اداکار کو ان کی فنی خدمات کے لیے تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
انہوں نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ لکھے جن کے ہدایتکار اور اداکار بھی وہ خود تھے اور ان ڈراموں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔
ان کے مقبول ڈراموں میں مشہور مزاحیہ ڈرامہ بکرا قسطوں پر، بڈھا گھر پر ہے، میری بھی تو عید کرا دے، ماموں مذاق مت کرو و دیگر شامل ہیں۔
عمر شریف 2 اکتوبر 2021ء کو عارضۂ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دورانِ علاج انتقال کر گئے تھے۔
ان کی تدفین 6 اکتوبر 2021ء کو کراچی میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔