• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب موسم یا ہنگامی صورتحال، حیدرآباد ایئر پورٹ کو متبادل بنانے کا منصوبہ

خراب موسم یا ہنگامی صورتحال میں حیدرآباد ایئر پورٹ کو متبادل ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ ہے۔ 

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن کے تحت لینڈنگ کرنے والی پروازوں کے مسافروں کے لیے بہتر سہولیات بھی دستیاب ہوں گی، اپ گریڈیشن کا فیصلہ بطور ریجنل حب اندرون ملک پروازوں کے ممکنہ آغاز میں بھی معاون ہوگا۔ 

پی اے اے کے ذرائع کے مطابق بطور متبادل ایئر پورٹ ایمرجنسی کی صورت میں مسافروں کی بذریعہ سڑک کراچی و دیگر شہروں کو منتقلی جلد ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد ایئر پورٹ سے ممکنہ ریجنل پروازوں کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا بھی امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید