• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی وغیرہ لگ جاتی تو میں اکیلا ہی کافی ہوں، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی وغیر ہ لگ جاتی تو میں اکیلا ہی ان کےلیے کافی ہوں۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اللّٰہ کرے کچھ بہتر ہو لیکن میں اتنا پرامید نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب صوبے کی صورتحال ایسی ہوجاتی ہے تو ایمرجنسی لگنےکی گنجائش ہوتی ہے، صوبہ بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ایمرجنسی وغیرہ لگ جاتی ہے تو میں اکیلا ہی ان کے لیے کافی ہوں، ابھی یہ چھپ رہے ہیں، گرفتاریاں دے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں ان کی طرح بھڑکیں نہیں مارتا، جب میدان لگے گا تو ان کو دیکھ لوں گا۔

قومی خبریں سے مزید