• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو آپریشن میں ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید