• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج وطن واپس لایا جائے گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بحری قزاقوں کے حملے میں زخمی و جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو آج شام وطن واپس لایا جائے گا۔

سومالیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو موصول ہونے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے بحری جہاز کے سیکنڈ افسر کاشف عمر، تھرڈ انجنیئر محمود انصاری اور بوائلر آپریٹر کی میتیں آج شام 4 بجے پاکستان پہنچائی جائیں گی۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر جاں بحق اور زخمیوں کی حوالگی اور ایمبولنس کے انتظامات مکمل کیے جائیں۔ 

جہاز کے عملے کے زخمی 4 ارکان کو بھی آج شام ایتھوپین ایئر لائن کی پرواز 694 سے لایا جائے گا، زخمیوں میں یاسر خان، عقیل خان، عثمان غنی اور شمس امین شامل ہیں۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی خصوصی طور پر حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جہاز عملے کو کراچی ایئر پورٹ پر خوش آمدید کریں گے۔

کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارتِ خارجہ، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے حکام کو بھی کراچی ایئر پورٹ پر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید