کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کر کے خاتون سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔
کسٹمز حکام کے مطابق خاتون سے 33،600 امریکی ڈالر، 300 یورو، 2،570 برطانوی پاؤنڈز اور 19،815 اماراتی درہم برآمد ہوئے ہیں۔
خاتون مسافر دبئی جانے والی غیرملکی پرواز سے سفر کر رہی تھی، خاتون مسافر نے کرنسی سے متعلق غلط بیانی اور غلط ڈیکلریشن کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔