• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، پولیس نے پی ٹی آئی کے طالبعلم رہنما کی بے دخلی میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کر لی

  لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ) ٹیمز ویلی پولیس نے سلاؤ میں پی ٹی آئی کے طلبہ ونگ کے برطانیہ میں رہنما کو ایک جائیداد سے بے دخل کرنے کے معاملے میں اپنے طرزِ عمل پر باضابطہ معذرت کی ہے، پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ اہلکار ان دستاویزات پر مناسب طور پر غور کرنے میں ناکام رہے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ مذکورہ شخص قانونی طور پر بطور کرایہ دار اس جائیداد میں رہائش پذیر تھا، تحریری معذرت میں مغربی لندن کے علاقے سلاؤ کی تھیمز ویلی پولیس نے تسلیم کیا کہ کینیڈا روڈ، سلاؤ سے معاذ احسن، جو عام طور پر معاز ملک کے نام سے جانے جاتے ہیں، کی بے دخلی کے معاملے سے نمٹتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے غلطی ہوئی، معاذ احسن کی بے دخلی کی ویڈیو فلمائے جانے اور میڈیا میں گردش کرنے کے بعد وائرل ہو گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید