• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیاروں کے ایندھن میں 3 روز میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ ہو گیا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم تا 3 اکتوبر جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئر لائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایئر لائنز کی جانب سے فضائی سفر کے ٹکٹ مہنگا کرنے کا امکان ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید