• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا یامی گوتم اور آدتیہ دھر ممبئی چھوڑ کر ہماچل پردیش منتقل ہو گئے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم اور فلم ساز و اداکار آدتیہ دھر کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ یہ جوڑی ممبئی چھوڑ کر ہماچل پردیش منتقل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ جوڑی اب ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں واقع اپنی جائیداد میں زیادہ وقت گزار رہی ہے، جبکہ کام کے سلسلے میں ممبئی آتی جاتی رہتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ یامی گوتم نے شادی سے قبل ضلع منڈی کی تحصیل گوہر میں تقریباً 25 ایکڑ پر پھیلا 100 سال پرانا گھر خریدا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق لکڑی اور پتھر سے بنا یہ گھر باغات اور زرعی زمین سے گھرا ہوا ہے، جہاں سبزیاں اور پھل بھی اگائے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ یامی گوتم اور آدتیہ دھر نے جون 2021ء میں شادی بھی اسی گھر میں کی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ جوڑی اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہے جس کی وجہ سے ان کے ممبئی چھوڑ کر مستقل طور پر ہماچل پردیش منتقل ہونے کی خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید